• news

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ،اٹک جیل منتقلی پر دکھ ہو ا ، شیخ رشید

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اوران کواٹک جیل منتقل کرنے پرمجھے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہئے تھا امید ہے عمران خان کو ہائیکورٹ، سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اورانہیں جلد رہائی ملے گی شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے اور الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے نفرتیں کم ہونی چاہئیں تاکہ صاف اور شفاف الیکشن ہو سکیں چار دن کی حکومت حالات کو مزید سنگین اور گھمبیر نہ بنادے عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں مرے ہوئے ہیں حالات مزید بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن