• news

فردوس عاشق اعوان کی اپنی ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر و استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی اپنی ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ انہوں نے جھوٹ بولنے پر تھپڑ مارا ہے۔ اپنے موقف میں فردوس عاشق اعوان نے دعوی کیا کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، میں نے جس پر تشدد کیا یا بدتمیزی کی اس کو کوئی سامنے لائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو پرانی اور کسی اور کے گھر کی ہے جس نے چوری کے معاملے پر مجھے ثالثی کے لیے بلایا تھا، ویڈاپ لوڈ کرنے والے کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دوں گی۔انہوںنے کہا کہ ایک کریمنل گینگ ہے جو لوگوں کے گھروں میں کام کرتا ہے، یہ گینگ جب پکڑا جاتا ہے تو پھر کسی نہ کسی طرح سے بلیک میل کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن