• news

ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘ قیمتی مال و زر لے کر فرار

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے  متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے‘ زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برکی میں ڈاکوؤں نے اعجاز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ 50 ہزار‘ زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے مصطفی ٹاؤن میں رضوان سے 4 لاکھ 75 ہزار، مصطفی آباد میں مجید کی دکان میں اسلحہ کے زور پر 75 ہزار، شادمان میں شاہد کی دکان سے 90 ہزار اور موبائل فون، باٹا پور کے علاقے میںدلبر خان سے 50ہزار اور موبائل فون، سندر میں ہاشم سے  25ہزار اور موبائل فون ، گلبرگ میں عباس سے 50ہزار اور موبائل فون، لیاقت آباد میں کامران سے 20ہزار اور موبائل فون، اچھرہ کے علاقے میں علی احمد سے 15ہزار اور موبائل فون، لوئر مال میں رحمت سے 35ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ کے علاقے میں وہاب سے15ہزار اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں نعمان سے 19 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے شیرا کوٹ میں جمیل کی دکان سے 1لاکھ 45ہزار اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن، ہنجروال، رائیونڈ اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں اور مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، مزنگ، لوئر مال، مانگا منڈی اور سندرسے موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن