• news

سمندری‘ غربت‘ گھریلو جھگڑوں سے تنگ محنت کش کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

سمندری (نامہ نگار) غربت اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ 27 سالہ شادی شدہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تھانہ سٹی کے علاقہ مہندی ٹائون کا رہائشی علی رضا محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا تھا۔ مہنگائی‘ تنگ دستی اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ تھا۔ مبینہ طور پر انہی وجوہات کی بنا پر اس نے زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔ پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد  نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن