ڈیفنس میں چھت گرنے سے 9ماہ کی بچی جاں بحق، 5افراد زخمی
لاہور(نامہ نگار) ڈیفنس کے علاقے فیز 8 میں ایک گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 9ماہ کی بچی جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔گوہاوا ٹبہ گاؤں کے قریب گھر کی چھت زوردار دھماکے سے نیچے گر گئی۔جس کے نتیجے میں 6افراد ملبے تلے دب گئے۔ ملبے تلے دبی 9ماہ کی بچی طیبہ کی لاش اور 5زخمیوں کو نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹی آر گارڈر کی خستہ حال چھت حالیہ بارشوں کی وجہ سے لیک تھی جبکہ گھر والوں نے اس پر مزید مٹی ڈلوا دی۔ جس وجہ سے چھت نیچے آگری۔