مشرقی چین میں زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس‘ 21 افراد زخمی
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) مشرقی چین میں زلزلے سے متعدد عمارتیں گر گئیں اور مختلف حادثات میں 21 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مشرقی چین میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ چین کے شہر ڈیزہو کے جنوب میں 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔ تاہم زلزلے کے جھٹکے بیجنگ اور شنگھائی میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور مختلف حادثات میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔