• news

حکمران انتقامی سیاست کرکے ملک کو کمزور نہ کریں :عبد الغفار روپڑی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکمران انتقامی سیاست کرکے ملک کو کمزور نہ کریں۔ قانون سب کیلئے ایک ہی ہونا چاہیے۔ ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی ،پروفیسر عبد المجید مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبد الوحید شاہد نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکمران انتقامی سیاست کو آگے بڑھانے کی کوشش نہ کریں آنیوالا وقت تم پر بھی بھاری ہو سکتا ہے جن لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے لیکن قانون تمام لوگوں کیلئے ایک ہی ہونا چاہیے۔ عدالتوں پر عوام کا اعتماد بحال رہنا چاہئے۔ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں اور ہمارے حکمرانوں کی توجہ انتقام اور اپنے لوگوں کو نوازنے پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حادثات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے ہلاک شدگان کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن