• news

ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس، حقیقی، غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے :سعد رضوی


لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرین کی بوگیاں اچانک اترنے پر قیمتی جانوں کے ضیاع اور مسافروں کے زخمی ہونے پر دلی دکھ ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں حافظ سعد حسین رضوی نے کہاکہ حادثے کی جگہ سمیت مختلف مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی۔ واقعے کی حقیقی، غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور انجینئرنگ اور مکینیکل سٹاف سمیت ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

ای پیپر-دی نیشن