کرپٹ سیاستدانوں کابے رحمانہ احتساب ہونا چاہیے: ضیاءالدین انصاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے کرپٹ سیاستدانوں کابے رحمانہ احتساب ہونا چاہیے۔ مہنگائی بےر وزگاری اور معاشی بدحالی نے عام آدمی کوخود کشی پر مجبور کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کی غلامی اور معاشی بدحالی میں ملک کی 75 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔پی ڈی ایم کی کارکردگی عوام کو مہنگی بجلی کے جھٹکے اور پٹرول بم کے ذریعے معاشی طور پر تباہ کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں مختلف تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن پالیسیوں کے نتیجے میں غریب آدمی کا جینا مشکل بنادیا گیا ہے ۔ اسلامی نظام کا قیام اور جماعت اسلامی تمام مسائل کی واحد امید کی کرن ہے۔