• news

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقدار اور اصولوں کی سیاست کی:فائزہ ملک 

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات و سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقدار اور اصولوں کی سیاست کی ہے اور پیپلز پارٹی نے کبھی بھی کسی کی بھی گرفتاری کو لیکر مٹھیائیاں تقیم نہیں کیں مگر یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ جس شخص کو زبردستی ایک صادق اور امین کا سر ٹیفکیٹ دیا گیا تھا آج اسی شخص کی چوری اور سینہ زوری عدالت کے اندر سچ ثابت ہو گئی ہے کہ جو شخص دن رات اپنے سیاسی مخالفین پر چوری کے الزامات لگاتا تھا اور ان کو جیلوں میں ڈالنے کی باتیں کیا کرتا تھا وہی شخص آج اپنے مقافات عمل کا شکار ہو چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن