پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی میابیاں در کامیابیاں سمیٹنے پرپوری قوم فخر ہے:میاں عتیق
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سپورٹس ونگ کے نائب صدر میاں عتیق نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان جس طرح کرکٹ ،فٹ بال، ہاکی ،سکوائش اور کوہ پیمائی کے میدانوں میں کامیابیاں در کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں وہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ناروے میں پاکستانی سٹریٹ چائلڈ کی فائنل تک رسائی پر ہم اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔