نئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان تو ہو لینے دیں پیپلزپارٹی ملک بھر سے سر پرائز دے گی:عابد حسین صدیقی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان تو ہو لینے دیں اس مرتبہ ملک بھر سے سر پرائز دے گی اور سیاسی مخالفین دیکھیں گے کہ جیت کا نشان صرف اور صرف بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا کیونکہ عوام نے اب تک ساری پارٹیوں کو آذما کر دیکھ لیا ہے مگر ان پارٹیوں کی حکومت میں عام آدمی کی حالت نہیں بدلی اور یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ عام آدمی کو نوکریاں،ان کی تنخواہوں میں اضافہ صرف اورصرف پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہی ہوا ہے اور اس موجودہ اتحادی حکومت میں بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں سے ہواتھا۔