کشمیریوں کی حمایت میں برطانیہ کے مختلف شہروں میں مظاہرے
لندن (این این آئی )مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کیخلاف برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی کمیونٹی کی جانب سے مظاہرے کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں سیکڑوں افراد نے پارلیمنٹ اسکوائر سے بھارتی ہائی کمیشن تک احتجاجی مارچ کیا، مانچسٹر اور بریڈ فورڈ میں بھی کمیونٹی سراپا احتجاج رہی۔علاوہ ازیں بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بھی ریلی نکال کر مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب میں کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہوگا۔دوسری جانب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور شہر جدہ میں بھی یوم استحصال کی تقاریب منعقد ہوئیں جہاں بھارتی اقدام کو کشمیریوں کے خلاف کھلی دہشت گردی قرار دیا گیا۔
لندن کشمیر مظاہرہ