فیروز والہ :لاکھوں کے ڈاکے ‘مزاحمت پر2افراد کو زخمی کر دیا
فیروز والہ( نامہ نگار) ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی کئی وارداتیں‘ ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے مزاحمت پر ڈاکو نے دو افراد کو زحمی کر دیا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوو¿ں نے موٹر سائیکل سوار کو رو ک کر لوٹ لیا ‘مزامت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا ‘ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کرلے گئے۔ رانا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکو تاجر حنیف سے ساڑھے چار لاکھ روپے رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے ۔نبی پورہ کے قریب 4 ڈاکوﺅںنے حبیب کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ 75 ہزار روپے اور کار چھین لی اور اسے بعدازاں برلب سڑک پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ بائی پاس روڈ پر 4 ڈاکو مویشی منڈی میں مویشی فروخت کر کے واپس جانے والے شخص سرفراز احمد اور اس کے ساتھیوں سے چار لاکھ روپے چھین کر قیمتی ڈالہ پر لاہور روڈ کی طرف فرار ہوگئے۔ بائی پاس کے قریب 3 ڈاکو نواز سے 20 ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ لاہور روڈ پر ہاو¿سنگ کالونی کے قریب دن دیہاڑے چار کار سوار ڈاکو تاجر شہریار یاسین سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ فیروز والہ کے قریب ڈاکو وں نے محمد طارق سے ایک لاکھ 20ہزار کی رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔