نشہ! مختلف علاقوں میں خاتون سمیت4نامعلوم افراد جاں بحق
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 4نامعلوم افراد نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گئے ہیں۔ نواں کوٹ بکر منڈی کے قریب 25 سالہ نامعلوم نوجوا، فیکٹری ایریا والٹن روڈ کے قریب 26 سالہ نوجوان، ساندہ کے علاقے ٹی نمبر چار کے قریب سے نامعلوم 40 سالہ شخص جبکہ مصطفی آباد کے علاقے میاں میر بارہ دری کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی نعش ملی ہے۔متعلقہ تھانوں کی پولیس نے چاروںنعشیں شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثاءکی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون سمیت تمام افراد نشے کے عادی تھے اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہو ئے ہیں۔