• news

ڈی آئی جی آپریشنز کا دورہ امام بارگاہ صدا حسین ‘سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کا امام بارگاہ صدا حسین سے برآمد ہونے والے ذوالجناح پروسیشن کے مرکزی روٹ کا دورہ کیا۔ ایس پی سٹی حمزہ امان اللہ نے ڈی آئی جی آپریشنز کو جلوس کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران کو جلوس کی سکیورٹی کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں امام بارگاہ کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر امام بارگاہ کی انتظامیہ نے ڈی آئی جی آپریشنز کا شکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ لاہور پولیس19محرم الحرام کو شہر بھر میں منعقدہ 71 مجالس 13 عزاداری جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔ محرم الحرام میں امن وامان کا قیام لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔امام بارگاہ صدا حسین کے مرکزی جلوس پر2ایس پیز، 9ڈی ایس پیز سکیورٹی امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔22ایس ایچ اوز، 117 اپر سب آرڈینیٹس سمیت 2ہزار کے قریب جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے امام بارگاہ کے اطراف چھت ڈیوٹی کا معائنہ بھی کیا،عزاداری جلوس کے روٹ میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں تعینات سنائپرزمکمل الرٹ رہیں۔ جلوس کے داخلی راستوں پر چیکنگ کا بھی معائنہ کیااور کہا کہ کسی کو بھی جامہ تلاشی کے بغیر پروسیشن میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو مشکوک افراد اور سامان پر نظر رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن