• news

سیاسی جماعتوں کو بلاول بھٹو زرداری سے خدمت کی سیاست سیکھنا چاہئے :اشرف بھٹی 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست کیا ہوتی ہے اس کا مطلب باقی سیاسی جماعتوں کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سیکھنا چاہئے۔ باقی جماعتوں کے لیڈرز اپنے ذاتی مفادات کی سیاست کررہے ہیں مگر بلاول بھٹو زرداری خاموشی سے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کو پکے گھر بنا کر مالکانہ حقوق کے ساتھ ان کے حوالے کررہے ہیں اور اب تک وہ سندھ کے سیلاب سے بے گھر ہونے والے نہ جانے کتنے خاندانوں کے پاس جا کر ان کو ان کے گھروں میں آباد کر چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن