بھارتی مظالم کشمیر کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے۔قمر الزماں بابر
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ 5اگست مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔کشمیر کی حیثیت کو غیر قانونی طور پر تبدیل کرنے کا کرنے کا بھارتی اقدام انتہائی قابل مزمت ہے۔بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانیت کیخلاف جرم کیا۔ کشمیر ی قوم کی شناخت ختم کرنے کی سازش کی گئی۔مقبوضہ خطے کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا کھلا ثبوت ہے۔ یوم استحصال کشمیر پر پیغام میں انہوں نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قابض بھارتی فوج نے80 لاکھ کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر رکھا ہے۔ بھارت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔کشمیری جوانوں کو سرچ آپریشن کے ڈھونگ میں گرفتار اور شہید کیا جارہا ہے۔ کشمیر ی قیادت سالوں سے قید میں ہے۔ بھارت کے تمام مظالم جذبہ آزادی کو سرد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔بھارت کا ظلم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔