• news

 ”اللہ والے ٹرسٹ“کے زیر اہتمام مستحق طلباءمیں سکالرشپ تقسیم

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سماجی و فلاحی تنظیم ”اللہ والے ٹرسٹ“ کے زیر اہتمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں پروفیشنل ڈگری کے حصول کیلئے زیر تعلیم مستحق طلباءمیں سکالرشپ کی تقسیم کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق لاہور کی 6 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے پروفیشنل ڈگریاں کرنے والے مستحق طلباءکیلئے ’اللہ والے ٹرسٹ“ کے سکالرشپ پروگرام کے تحت گزشتہ روز درخواست گزاروں کے انتخاب کیلئے انتخابی عمل شروع کیا گیا اور 96 طلبہ کو سکالر شپ کیلئے منتخب کیا۔ منتخب ہونے والے طلبہ کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ہاسٹل فیس اور کھانے پینے کے اخراجات کیلئے مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن