• news

مہنگائی،بےروز گاری کے خاتمے کیلئے ہنگامی عملی اقدامات کیے جائیں: نرگس فیض ملک 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ہم بار،بار شہباز حکومت کی توجہ اس طرف دلوارہے ہیں کہ مہنگائی،بے روز گاری کے خاتمے کیلئے جانے سے پہلے ہنگامی عملی اقدامات کیے جائیں اس وقت غریب خاندانوں کو صرف بے نظیر شہید کے نام پر بننے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سکھ کا سانس مل رہا ہے جو لوگ اس کے وسیلہ روز گار اور اس کے مختلف پروگراموں میں رجسٹرڈ ہیں ان کی زندگی میں سکھ کا سانس آرہا ہے مگر جو لوگ اس میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کا جینا رہنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ابھی بھی وقت ہے کہ کوئی ایسی مستقل پالیسی بنا دی جائے کہ جو بے روز گار ہیں وہ سرکار سے بلا سود قرض لیکر اپنے کاروبار کرسکیں ۔

ای پیپر-دی نیشن