• news

حضرت امام حسینؓ کا کردار رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے:غلام مرتضیٰ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کا کردار رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے آپ ؓ کے عمل و کردار سے ہر آنیوالے معاشرے کو روشنی ملتی رہے گی واقعہ کربلا حق و صداقت پر ڈٹ جانے کی عظیم داستان ہے حضرت سید نا امام حسینؓ اور انکے جانثار ساتھیوں نے لازوال قربانیاں دے کر حق کا پرچم سربلند کیا کربلا کے میدان میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کیخلاف جہاد کرنے کا درس دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن