قوم تحریک انصاف کے ویژن سے واقف ہوچکے :وسیم انجم سندھو
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی کوآرڈی نیٹر چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ قوم تحریک انصاف کے ویژن اوراس کے چہرے سے واقف ہوچکے ہیں ان کی منزل صرف اقتدار کے حصول کے علاوہ کچھ نہیں 9 مئی کے واقعہ نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے انتخابات میں قوم جعلی تبدیلی کے جھانسے میں نہیںآئیں گے میاںنواز شریف بہت جلد وطن واپس آئیں انکے سیاسی ویژن سے استفادہ کرتے ہوئے سیاسی حکمت عملی ترتیب دی جائیگی اور انشاءاللہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی