• news

 چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت نے چوری ثابت ہونے پر سزا سنائی : راشد متےن ڈوگر


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما ملک راشد متےن ڈوگر نے کہا ہے کہ دوسروں کو دن رات چور، چور کہنے والے کی اپنی چوری دن کے اجالے میں عدالت میں ثابت ہو چکی ہے اور اس چیئرمین پی ٹی آئی کو معزز عدالت نے اس کی چوری ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے اب تو قوم کو اچھی طرح سے سمجھ آ گئی ہو گی کہ یہ شخص اپنے سیاسی مخالفین کو چور اس لئے کہا کرتا تھا کہ اس کی چوری کی طرف توجہ نہ جا سکے ابھی تواس کو القادر ٹرسٹ میں اس نے جو اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے اس کی بھی سزا ملنی ہے اور بھی اس کی بہت سی چوریاں ابھی سامنے آنے والی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک راشد متےن ڈوگر نے کہا کہ ابھی تواس کے ساتھیوں نے پکڑے جانا ہے جب وہ پکڑے جائیں گے۔ تواس نے جو ساڑھے تین سالوں تک پاکستانی خزانے کے ساتھ جو لوٹ مار کی تھی اس کا بھی حساب دینا پڑے گا،انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی پاکستان بحران کا شکار ہوا نواز شریف نے ملک کو اس سے نکالا، جو جتھہ ملک دشمنوں کا آلہ کار بنا ہوا ہے اس جتھے پر پابندی لگنی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن