• news

گوجرانوالہ:10ہزار پودوں پر دنیا کی اعلیٰ اقسام کی انجیرکی گرافٹنگ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سماجی تنظیم یارمددگار نے پی ایچ اے کے تعاون سے انجیر کے 10ہزار پودوں پر دنیا کی اعلیٰ اقسام انجیرکی گرافٹنگ کا افتتاح کر دیا ہے جو ذائقہ میں بہت میٹھی اور وزن میں مقامی انجیر سے پانچ سے آٹھ گنا زیادہ وزنی ہے، گرافٹنگ کا افتتاح انور فاروقی نے پی ایچ اے کی نرسری میں کیا، گفٹ یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کو انجیر کی گرافٹنگ سکھائی گئی، یارمددگار کے فا¶نڈر خواجہ رضوان نے کہا کہ گوجرانولہ کو باغوں کا شہر بنانے کے لئے جہاں مختلف مقامی پھلدار سایہ دار درخت لگائے جارہے ہیں وہیں گوجرانوالہ میں انجیر کے اپنے مقامی دس ہزار پودوں پر دنیا کی بہترین اقسام کی انجیر سے گرافٹنگ بھی شروع کر دی گئی ہے جس سے مقامی پلماتا انجیر کے یہ عام پودے بہت ہی خاص ہو رہے ہیں۔ جنرل سیکرٹری ذکا ءاللہ گھمن نے بتایا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے گزشتہ روز گوجرانولہ میں قائم یارمددگار انجیر نرسری میں انجیر کے پودوں پر دنیا کی بہترین انجیر ورائٹی سے گرافٹنگ شروع کی گئی جس کے لئے خصوصی طور پر پتوکی سے پروفیشنل گرافٹرز کی ٹیم بھی بلوائی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن