• news

گوجرانوالہ:سانحہ باجوڑ سے متعلق آل پارٹیز تعزیتی ریفرنس 


گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)سیکرٹری نشرواشاعت جمعےت علما اسلام ضلع حافظ عبدالباسط کے مطابق قاضی مراد اللہ کی زیر صدارت سانحہ باجوڑ سے متعلق آل پارٹیز تعزیتی ریفرنس مرکزی جامع مسجدشیرانوالہ منعقد ہوا۔جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سماجی ،مذہبی ،تاجر رہنماﺅں نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر علما کرام تاجران اور مذہبی رہنماﺅں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ باجوڑ جمعیت علما اسلام ہی نہیں بلکہ ملک بھر پر حملہ ہے،جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا ، شرکا نے سانحہ باجوڑ کے بعد مولانا فضل الرحمن کے سیاسی تدبر،صبر وتحمل اور حوصلے کو بھی خراج تحسین پیش کیا،مشکل حالات میں مولانافضل الرحمن نے جس حوصلہ سے حالات کا مقابلہ کرکے ملک کو بدامنی اور انتشار سے بچایا ہے یہ ملک وقوم پر بہت بڑا احسان ہے ۔اجلاس میںمولانا علامہ زاہدالراشدی ،پیرنصیر احمد اویسی،ناصر مغل،مولانا شاہ نواز فاروقی،مولانا عبیداللہ حیدری مولانا عارف شامی ،مفتی محمد اسلم طارق ،مفتی شاکر،حافظ اکرام اللہ ،مولانا خالد محمود ،مولانا شمس الحق،حکیم عبدالرحمن ،مفتی انعام الرحمن ،نوریز احمدملک ،مولانا عبدالرزاق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن