• news

مسلم لیگ (ن) قوم کے دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے: کرن نذیر 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) خواتین یوتھ ونگ کی ضلعی صدر کرن نذیر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور کی پالیسیوںکی وجہ سے پوری قوم کو مسائل اور پریشانی سے گزرنا پڑا مسلم لیگ (ن) نے اپنے اتحادیوں کے ہمراہ پاک وطن کو ڈیفالٹ سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے پی ڈی ایم نے فی الوقت سیاست کو قربان کرکے مشکل ترین فیصلے کرکے ریاست کو بچالیا ہے ڈیڑھ سالہ کارکردگی کی بنیاد پرقوم جان چکی ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی قوم کے دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے،ساڑھے تین سالوں میں ملک کا بٹھہ بٹھانے والا عمرانی ٹولہ اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلعی سیکرٹریٹ میں صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن