• news

کامونکی:مختلف وارداتیں ، شہری  لاکھوں کے مال و زر سے محروم


کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں ہزاروں روپے ،موٹرسائیکلیں و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔بتایا گیا ہے محلہ سلامت پورہ کا ملک عمیر اپنے بھائی یاسر علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کسی کام جارہے تھے کہ ہڑڑ روڈ پھاٹک کے قریب تین ڈاکوو¿ں نے اسلحہ کی نوک پر دونوں بھائیوں سے 13ہزارروپے ،2 موبائل فونز اور دیگر قیمتی کاغذات چھین کر فرار ہوگئے، غلہ منڈی کا علی حمزہ گھر کے باہرموٹر سائیکل کھڑی کرکے اندرگیا تو چور ا±سکی غیر موجودگی میں موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔موضع نند پور کے شمس علی کی موٹر سائیکل ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب سے چوری ہوگئی۔مومن پورہ کے سہیل عباس اور وقاص ٹاو¿ن تتلے عالی کے محمد امین کی موٹر سائیکلیں سبزی منڈی کے نزدیک سے چور چوری کرکےلے گئے۔سٹی پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

ای پیپر-دی نیشن