• news

حکومت عوام کو سستی چینی کی فراہمی یقینی بنائیگی،سمگلنگ روکے گے:ایس ایم تنویر

لاہور (کامرس رپورٹر ) صوبائی وزیر صنعت و  تجارت ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سستی چینی کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز وزیر اعلیٰ آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ جس میں پنجاب میں چینی کی قیمتوں، شوگر انڈسٹری کو درپیش مسائل اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو، ایڈیشنل سیکرٹری کامرس،ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے جاوید کیانی، چوہدری وحید اور دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے۔وفد نے فیکٹری کی چاردیواری کے اندر موجود گودام کی رجسٹریشن سے پیدا ہونے والی مشکلات سے آگاہ کیا اوربزنس کمیونٹی کے خلاف مقدمات درج کرکے حراساں نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ایس ایم تنویر نے مل بیٹھ کر ایتھانول و شوگر انڈسٹری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسی بنائیں گے کہ فیکٹریاں سارا سال چلتی رہیں۔انڈسٹری کا پہیہ چلے گا تو حکومت کو ٹیکس اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن