• news

بھارتی بربریت نے جنت نظیر کشمیر کوجہنم نظیر بنادیا: تنویر خان

لاہور(کامرس رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویر احمد خان نے کہا ہے کہ مودی سرکارنے کشمیریوں کے استحصال کی انتہا کردی۔ بھارتی مسلمانوں سمیت کشمیریوں کیلئے ہردن یوم سیاہ اورہر شب پرآشوب ہے۔مودی سرکار کی مجرمانہ منافقت اورمعاونت کے نتیجہ میں بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی میں شدت آگئی۔ بھارتی بربریت نے جنت نظیر کشمیر کوجہنم نظیربنادیا۔جموں وکشمیر کے شہروں اورزندانوں میں کوئی فرق نہیں رہا۔وہ یوم استحصال کے سلسلہ میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے،سیمینار میں شہدائے کشمیرکے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔تنویراحمدخان نے مزید کہا کہ بھارت میں ہزاروں کشمیر ی قید اوراپنے قانونی دفاع کے حق سے محروم ہیں لیکن اس کے باوجود وہ غلامی تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں۔جموں وکشمیر کو جیل میں تبدیل کرنیو الے بھارت کیلئے بوجھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف کشمیریوں کی بھرپور مزاحمت اور استقامت نویدانقلاب ہے۔کشمیری شہیدوں نے اپنے خون سے اپنی تحریک آزادی کی تاریخ لکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فلسطینی اورکشمیری بھائی آج بھی پاکستان کے عوام کی وفائوں اور دعائوں کامحور ہیں، ہم ان کی بھرپور حمایت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔بھارت کے زندانوں سے اسیرکشمیریوں کوفوری رہاکیا جبکہ بھارت میں ایک منظم سازش کے تحت مساجدسمیت بیگناہ مسلمانوں کو شہید کرنیوالے انتہاپسند ہندوئوں کوکیفرکردار تک پہنچایاجائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے متعصبا نہ اورآمرانہ رویوں نے بہادرکشمیریوں کو باغی بنادیاہے، وہ اپنے حق آزادی سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔ 7 دہائیوں سے اپنی آزادی کیلئے بھارتی بربریت کیخلاف سربکف کشمیر ی نوجوان بھارتی رٹ کی واٹ لگارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت سے کشمیر کی تحریک آزادی کوتقویت ملی۔ کشمیریوں کے بدترین اورمسلسل استحصال کے نتیجہ میں بھارت کا شرمناک زوال نوشتہ دیوار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن