چنیوٹ:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹروں کا شدید احتجاج
چنیوٹ(نمائندہ نوائے وقت) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹروں کا شدید احتجاج قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرز ایسوسی ایشن چنیوٹ کے زیر اہتمام پٹرولیم و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سینکڑوں افراد نے ختم نبوت چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت صدر پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرزایسوسی ایشن کاشف سرور نے کی اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ٹرانسپورٹروں اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے حکمرانوں نے غریب عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا .