آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہے: چوہدری طاہر
سمندری(نامہ نگار) سابق ممبر ضلع کونسل معروف زمیندار چوہدری محمد طاہر نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہے ملک بھر کی طرح سمندری تحصیل کی تینوں نشستوں پر بھی مسلم لیگ کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل سمندری میں مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے کئی دہائیوں سے سمندری کو مسلم لیگ کا قلعہ تصور کیا جاتا رہا ہے جس کا عملی ثبوت لیگی امیدواران کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی مسلم لیگ کا کارکن ڈٹ کر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔