• news

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے:جمیل تھامس

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) اقلیتی وونگ کے ضلعی چیئرمین و کوارڈی نیٹرجمیل تھامس نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،جس کے ہر کونے کی حفاظت کی جائے گی اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا یہ جدوجہد جاری رہے گی،بھارت کے مسلسل ظلم وستم اور دبا ئوکے باوجود5اگست کے غیر قانونی اقدامات کو تمام کشمیری اور پاکستانی عوام مسترد کرچکے ہیں اور اب اقوام عالم اور عالم اسلام کو بھی بیدار ہونا ہوگا،پاکستانیوں اور کشمیریوں کے احتجاج کے بعد دنیا مسئلہ کشمیر کی طرف متوجہ ہو رہی ہے اور انشا اللہ اب وہ وہ دن دور نہیں جب مسئلہ کشمیر حل ہوکر رہیگا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز فیصل آباد میں تنظیمی کنونشن میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جوہن مسیح سمیت ضلع بھر کی یونین کونسلزکے مردوخواتین کوارڈی نیٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن