• news

باجوڑ دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے: عبدالحمید حامد

چنیوٹ(نمائندہ نوائے وقت)باجوڑ دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں دہشت گردجلد ہی اپنے منفی انجام کو پہنچے گے جمعیت علمائے اسلام پر امن جماعت اور ملک کی وفا دار جماعت ہے ، جمعیت علمائے اسلام کے ورکز کنونشن میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ان خیالوں کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی سر پرست مولا نا عبدالحمید حامد ، مولا نا محمد ہارون مفتی محمد افضال ، مولا نا عبدالوحید نفیسی ، قاری محمد عثمان ، مولا نا محمد عارف ، مولا نا سیف اللہ نقشبندی و دیگر نے جامعہ دارلعلوم مدنیہ میں علمائے کرام نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک سلامتی و بقاء کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشت گردوں کے نا پاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے واقع میں ملوث ملزمان کو حکومت گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے پوری قوم شہید اور زخمیوں کے دعا گو ہے شہداء کا خون رائیگا نہیں جائے گا دہشت گرد معاشرے کے نا سور ہیں جو کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن