قومیں اپنے قومی دن جوش وخروش سے مناتی ہیں: عمران علی لیاقت
سمندری( نامہ نگار) قومیں اپنے قومی دن جوش وخروش سے مناتی ہیں یوم آزادی کو منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار پنجاب آرچری کے صدر اور لیاقت علی فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک عمران علی لیاقت نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ14اگست1947 کو ہمارے اباؤاجداد نے بے شمار قربانیوں کے بعد پیارا ملک پاکستان حاصل کیا۔