• news

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے اثاثے چھپائے: شاہد رضا

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کے سٹی صدر میاں شاہد رضانے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نہ صرف چوری کی بلکہ چوری پر سینہ زوری کی۔ عوامی نمائندوں کو الیکشن کمیشن کے پاس گوشواروں میں اثاثے ظاہر کرنا ہوتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے اثاثے چھپائے، ان کی چوری اور مِس ڈیکلریشن ثابت ہوئی، توشہ خانے کے تحائف کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا گیاچیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور میں مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپشن، فراڈ، جھوٹ کے جرم میں سزا بھگتنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 11 مہینے سے چلتا کیس کبھی نہ کبھی اپنے انجام کو پہنچنا تھا،انہوںنے  کہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی صادق اور امین نہیں رہے۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن