• news

امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لیے ڈی پی او کی زیر نگرانی چنیوٹ میں فلیگ مارچ

چنیوٹ(نمائندہ نوائے وقت)امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لیے ڈی پی او عبداللہ احمد کی زیر نگرانی چنیوٹ میں پولیس فلیگ مارچ ، فلیگ مارچ ختم نبوت چوک سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا میونسپل کمیٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا ڈی پی او عبداللہ احمد نے کہا کہ شہر کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے شر پسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا عوام ے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اہم زمہ داری ہے عوام مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے اور کسی بھی اجنبی شخص کو مکان دوکان کرایہ پر نہ دے فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن