• news

چوہدری شہباز بابر نے دس سالہ ایم این اے شپ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے:سہیل افضل چندیل

سمندری(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد سہیل افضل چندیل نے کہا ہے کہ سمندری سے دو مرتبہ مسلسل ایم این اے منتخب ہونے والے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے نشرو اشاعت چوہدری شہباز بابر اپنی کارکردگی کی بنیاد پر تیسری مرتبہ بھی ایم این اے منتخب ہو کر ہیٹرک کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری شہباز بابر نے اپنے دس سالہ ایم این اے شپ کے دوران تحصیل بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اہل حلقہ کے انفرادی واجتماعی مسائل میں گہری دلچسپی لے کر انہیں ترجیحی بنیادوں حل کرایا جس کی وجہ سے تحصیل بھر کے لوگ چوہدری شہباز بابر کو محبت اور عزت وتکریم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن