چیئر مین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ مکافات عمل ہے:توصیف نوازخان
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) سٹی صدرمسلم لیگ ن لیبرونگ فیصل آبادتوصیف نوازخان نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ مکافت عمل ہے، اپنے دور اقتدار میں ساری جماعتو ں کے لیڈروں کو چور کہنے والا آ ج سر ٹیفا ئیڈ چور ثابت ہو گیا،تو شہ خانہ کیس میں فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ایک نام نہاد صادق و ا مین کی اصلیت ثامنے آ گئی۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ سیاسی لیڈروں کوچور کہنے والا ایک دفعہ ضرور اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ دینے والے جج کو سلام پیش کر تے ہیں کہ اس نے کسی دھمکی ولا لچ سے مرغو ب ہو ئے بغیر حق اور سچ کا فیصلہ کرکے ایک متکبر شخص کو اپنے انجام تک پہنچا یا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی بارے فیصلہ عدلیہ اور ان کے جرم کا معاملہ ہے جس سے (ن) لیگ کا کو ئی تعلق وا ستہ نہیں ہے چیئرمین پی ٹی آئی بارے جو فیصلہ عدالت نے کیا ہے اس فیصلہ میں چیئرمین پی ٹی آئی خود کو بے گناہ ثابت کر یں اگر اس مو قع پر لیگی کارکنو ں سے الجھنے کی کو شش کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔