• news

سموگ کے بروقت تدارک کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل ،بلال افضل کمیٹی کے کنوینر مقرر

لاہور(کامرس رپورٹر)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سموگ کے بروقت  تدارک کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر ماحولیات بلال افضل کمیٹی کے سربراہ جبکہ وزیر صنعت کمیٹی کے کو کنوینر ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی صوبہ میں سموگ کے تدارک کیلئے محکموں کے اقدامات کی نگرانی کرے گی۔چیف سیکرٹری پنجاب و آئی جی سمیت محکمہ بلدیات، سپیشلائزڈ ہیلتھ و پرائمری ہیلتھ، محکمہ ٹرانسپورٹ،صنعت، ہاؤسنگ، جنگلات اور زراعت کے سیکرٹری بھی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ سیکرٹری ماحولیات کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔ ترجمان محکمہ ماحولیات کا کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی ہفتہ وار اجلاس منعقد کر کے کلین پنجاب ایئر پالیسی پر عمل درامد یقینی بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام محکموں کے سیکرٹری ہفتہ وار اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں گے اور کسی سیکرٹری کے شہر سے باہر جانے کی صورت میں کم از کم گریڈ 19 کا افسر ان کی نمائندگی کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن