فیصل آباد:جماعت اسلامی آج بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سے چوک گھنٹہ گھر میں سات روزہ احتجاجی کیمپ لگائے گی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی بجلی،گیس،واسا کے بلوں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ اورکمرتوڑ مہنگائی کے خلاف آج سے چوک گھنٹہ گھر میں سات روزہ احتجاجی کیمپ لگائے گی۔7اگست سے 13اگست تک جماعت اسلامی کے کارکن مسلسل سات دن دھرنا دیں گے۔احتجاجی دھرنا میں مرکزی اورر صوبائی قیادت بھی شریک ہو گی۔تاجر،مزدور،کسان تنظیموں،وکلائ،طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں بھی احتجاجی کیمپ میں شریک ہوں گے۔ ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے شہریوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی بلز عوام کے لئے موت کے پرزے بن گئے ہیں ۔موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائی رکھا ۔ ان کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ قوم کو ایماندار اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے جو کہ صرف اور صرف جماعت اسلامی فراہم کر سکتی ہے ۔