پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام2روز کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس آج سے شروع ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روز کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس آج 7 اگست سے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں شروع ہو گا۔ کورس میں تھروبال، کیچ بال، جمپ اینڈ روپ سکیپنگ اور روک بال کے بنیادی ڈھانچے اور قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیساتھ ان گیمز کے پریکٹیکل بھی کروانے جائیں گے۔ کورس میں کوچز، کھلاڑی اور تعلیمی اداروں کے سپورٹس ٹیچرز حصہ لے سکتے ہیں۔