افغانستان ون ڈے سکواڈ کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کریں گے۔18 رکنی سکواڈ میں راشد خان، محمد نبی، رحمان اللہ گرباز شامل ہیں، ابراہیم ذدران، نجیب اللہ، نور احمد، مجیب ارحمان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔