جج کیخلاف جعلی پوسٹ کا معاملہ، ایف آئی اے نے عمران کے وکیل کو آج طلب کرلیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے عمران خان کے وکیل کو نوٹس جاری کردیا اور انہیں آج طلب کیا ہے۔نعیم حیدر کو جج ہمایوں دلاور کے خلاف جعلی سوشل میڈیا پوسٹ لگانے پر طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیرحاضری پر سمجھا جائےگا آپ کے پاس دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں۔
وکیل طلب