بجلی صارفین پر 144 ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
اسلام آباد(نامہ نگار)بجلی صارفین پر 144 ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میںسہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کیلئے نیپرا سے رجوع کیا ہے، نیپرا اتھارٹی ڈسکوز کی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ، گیپکو نے 16 ارب 13 کروڑ کا اضافہ مانگا ہے، حیسکو اور آئیسکونے9،9ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی۔ لیسکو نے 31 ارب، میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ہے، پیسکو نے 9 ارب، کیسکو نے 7 ارب، سیپکو نے 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔
تیاری