• news

سندھ میں پنجاب کے برابر گنے کی قیمت مقرر کی جائے: شوگر ملز مالکان


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے کیلئے صوبائی مشیر زراعت سندھ منظور وسان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ گنے کی سرکاری قیمت مقرر کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ کاشتکار رہنماﺅں نے گنے کی فی من قیمت 450 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی۔ شوگر ملز مالکان نے مطالبہ کیا کہ گنے کی قیمت جو پنجاب مقرر کرے‘ وہی سندھ حکومت بھی مقررکرے۔ منظور وسان نے کہا کہ گنے کی فی من سرکاری قیمت 423 سے 450 روپے مقرر کریں گے۔ قیمت ایک دو دن کے اندر مقرر کر دی جائے گی۔
سندھ گنے کی قیمت

ای پیپر-دی نیشن