حنا ربانی کھر سے پاکستان میں برطانیہ کی نئی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے پاکستان میں برطانیہ کی نئی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے برطانیہ اور پاکستان کے قریبی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری،ماحولیاتی تبدیلیوں کے شعبو ں اور عوام کی سطح پر روابط کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کے دوروں کی اہمیت پر زور دیا۔