توشہ خانہ کیس: فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں توشہ خانہ کیس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے۔ توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا۔ توشہ خانہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے تک سزا معطل کی جائے۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 184 دو کے تحت دائر کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ صائمہ صفدر نے درخواست میں پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد، حکومت اور جج ہمایوں دلاور کو فریق بنایا ہے۔