• news

عراقی سفیر کی فضل الرحمان سے ملاقات، سانحہ باجوڑ پر اظہارہمدردی

اسلام آباد (نامہ نگار)پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات عراقی سفیر نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سانحہ باجوڑ پر ہمدردی کا اظہار کیا ۔عراقی سفیر نے شہداء کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور دعاء  مغفرت کی ۔عراقی سفیر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاء کی ۔اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ آیاز ، جلال الدین ایڈوکیٹ ، مولانا صفی اللہ موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن