چیئرمین قاسم کے ابو ہیں‘ حویلیاں ن لیگ کا گڑھ‘ تیسرے نمبر پر آئی: شاہ محمود
اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل کے چھوٹے سے کمرہ میں رکھا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کو جیل میں کوئی سہولیات بھی نہیں دی گئیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف کو نمایاں کامیابی ملی، حویلیاں (ن) لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، وہاں (ن) لیگ تیسرے نمبر پر آئی ہے، اب سمجھ آجانی چاہیے کہ الیکشن میں کیوں تاخیر کی جا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت سی جماعتوں کا دوہرا معیار سامنے آگیا ہے، قوم انتخابات کی منتظر ہے، نئے انتخابات آئینی اور جمہوری تقاضا ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے۔