چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ: امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اقدار کے احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے ہیں۔